مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، علیم خان 

Jul 23, 2024 | 23:30 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹیکے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح کیونکہ اسے گلگت تک تیز ترین روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق  استحکام پاکستان پارٹی کےصدراور وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سےصدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان اور لیگی رکن قومی اسمبلی سردارمحمدیوسف نےاسلام آبادمیں ملاقات کی ہے، عبدالعلیم خان نے ایمل ولی خان کو دیر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، مانسہرہ سے گلگت تک تیز تر روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوگا، موٹرویز پر اوور لوڈنگ والے ٹرک اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف  ہر علاقے میں بلا امتیاز کارروائیاں ہونی چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ساری قوم یک آواز، قلع قمع ہونا چاہیے، ملک بھر میں دہشتگردی کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑنا ہو گا،لانگ ٹرم بنیادوں پر سیاسی پالیسیوں کو استحکام ملنا چاہیے،ملکی ترقی کیلئے  سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس دوران سردار یوسف نے وفاقی وزیر کو دورہ مانسہرہ کی دعوت دی ۔  

مزیدخبریں