ایس آئی ایف سی کی 10 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

Jul 23, 2024 | 23:23 PM

ویب ڈیسک:ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی10ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام صوبوں،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے کراس سیکٹورل پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا ،متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی ۔

متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے  تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا ، اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی  سٹیک ہولڈرز نے ترجیحی شعبوں میں مختلف اقدامات سے متعلق اہم کراس سیکٹورل معاملات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ۔

صوبوں نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف اقدامات کی تکمیل کیلئے  مثبت کردار ادا کیا، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے  حکومت کے نقطہ نظر کو مکمل طور پر اُجاگر کیا گیا  جبکہ کمیٹی نے آئندہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کیلئے  بھی راہ ہموار کی۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی ،   اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سطح سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔   

مزیدخبریں