بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا، بڑے نے چھوٹے کا گلہ کاٹ دیا

بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا، بڑے نے چھوٹے کا گلہ کاٹ دیا
کیپشن: Due to the high electricity bill, 2 brothers quarreled, the elder cut the throat of the younger

ویب ڈیسک:پولیس کے مطابق گوجرنوالہ میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا ہوا ، اس دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلہ کاٹ دیا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا تیز دار آلے سے گلہ کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق  بڑے بھائی مرتضی کابجلی کے بل پرعمرفاروق سے جھگڑاہواتھا۔

پولیس نے بتایا کہ  عمرفاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پہ جاں بحق ہوگیا، مقتول 2بچوں  کا باپ تھا، پولیس نے موقع سے فرار ملزم کو گرفتار کرلیا،  جبکہ  لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے 14ہزار روپے کا بل دونوں بھائیوں کے مابین جھگڑے کا باعث بنا۔