فلسطینی عوام کے مابین اتحاد امن، انصاف اور فلسطینی ریاست کیلئے  اہم ہے، وزیراعظم 

Jul 23, 2024 | 21:25 PM

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا  فلسطینی عوام کے مابین اتحاد امن، انصاف اور فلسطینی ریاست کیلئے  اہم ہے ،   فلسطین کو آزاد، خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے ساتھ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے ۔  

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم بیان میں کہا ہے  مختلف فلسطینی گروپس کی جانب سے متحد ہو کر نگران ایک حکومت کے قیام کا بیجنگ اعلامیہ خوش آئند ہے، اہم سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر چین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، برسوں سے فلسطینی عوام کو مصائب اور درد کے علاوہ کچھ بھی نہ ملا، آج کا اعلامیہ اس بات کا غماز کے کہ دیرپا امن کا حصول ممکن ہے،دنیا کو فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا ہونا ہو گا ۔   

شہباز شریف  نے کہا دنیا کو اسرائیل پرغزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر زور دینا ہو گا، اسرائیل نے گزشتہ دس ماہ میں غزہ کو تباہ کیا جبکہ قریباً 40 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا، پاکستان مسئلہ   فلسطین کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہارِ نو کرتا ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کرتا ہے، فلسطین کو آزاد، خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے ساتھ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے، فلسطینی عوام کے مابین اتحاد امن، انصاف اور فلسطینی ریاست کیلئے  اہم ہے۔    

مزیدخبریں