ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ آگے بڑھیں تو مذاکرات کا امکان ہے ،لیکن اس کیلئے محنت کرنی پڑے گی،دونوں طرف سے شرائط ہونگی لیکن مسئلہ حل ہوجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ریڈ زون ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا پی ٹی آئی کے جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کا حل نکالنے پڑے گا،ایک مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی سے مفاہمت حکومت کے مفاد میں نہیں ہوگی،مجھے یقین ہے اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مفاہمت کیلئے قدم بڑھائے تو پی ٹی آئی تعاون کرے گی، اگر مفاہمت کیلئے آگے نہ بڑھے تو پاکستان کی بدقسمتی ہوگی ۔
ان کا مزید کہنا تھا ملک کو درپیش چیلنجز کبھی بھی ایک پارٹی حل نہیں کرسکتی ،اگر دونوں طرف سے ہارڈ لائنز ہوئیں تو پھر آگے بڑھنے کا کوئی سکوپ نہیں ہے، مفاہمت کیلئےمرکزی نکتہ 8فروری کے الیکشن ہیں جو حکومت کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا۔