ویب ڈیسک: امریکا کی سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ٹرمپ پر ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ناکامی کا اظہار کیا۔
سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی نے گزشتہ روز حملہ روکنے پرناکامی کی ذمہ داری لی تھی۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ہماری ایجنسی ٹرمپ کو تحفظ دینے اور حملے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے سیکریٹ ایجنسی کی ناکامی پر سوالات اٹھائے تھے اور اُن سے پوچھا تھا کہ آخر کیوں ہماری ایجنسی اتنی بری طرح سے ناکام ہوئی۔
واضح رہے کہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر امریکی دہشت گرد نے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے سابق امریکی صدر اس میں محفوظ رہے اور گولی اُن کے چہرے کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں امریکی شہری بھی زخمی ہوئے تھے، موقع پر موجود کمانڈوز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔