پیرس اولمپکس کی تیاریوں کیلئے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا 

Jul 23, 2024 | 20:42 PM

ایک نیوز:تربیتی کیمپ کے آخری روز ارشد ندیم نے کوچ سلمان بٹ کی  زیر نگرانی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم آج رات گئے براستہ دوحہ پیرس کے لیے اڑان بھریں گے ، کیمپ کے آخری روز پی او اے میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ارشد ندیم کی ٹریننگ کا جائزہ لیا ۔

سلمان بٹ    کا کہنا تھا پوری دلجمعی کے ساتھ محنت کی ہے امید ہے کہ اچھے نتائج آئیں گے۔ 

ارشد ندیم   کا کہنا تھا ٹوکیو اولمپکس سے زیادہ محنت کی ہے امید ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ 

ڈاکٹر اسد عباس  کا کہنا تھا ارشد ندیم کو دیکھا ہے مکمل فٹ دکھائی دے رہے ہیں امید ہے کہ پیرس میں اچھے نتائج آئیں گے۔  

مزیدخبریں