ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری، سیاسی حق ہے، پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں ۔
سول ملٹری بیوروکریسی، ججز ریٹائرڈ ہوکر کنٹریکٹ پر اعلیٰ عہدے لے لیتے ہیں،حکمران اشرافیہ مال بناتی یا باہر چلی جاتی ہے، ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں، جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں،ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے۔