سندھ حکومت کاگرمی کے پیش نظر سکولز کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ

Jul 23, 2024 | 19:30 PM

ایک نیوز:محکمہ تعلیم سندھ نے  موسمی حالات کے پیش نظر سکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ   کیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ  نے کہا ہے گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتےہوئے   تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے،سکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا،تمام نجی و سرکاری   سکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے ۔ 

تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔ 

مزیدخبریں