ایک نیوز: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو لنک کیلئے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جس کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کیلئے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے کہا کہ پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم موجود ہے، تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیولنک کے ذریعے سماعت جاری ہے اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔
رجسٹرار کا کہنا ہے کہ وڈیو لنک سے متعلق نئے سامان کی خریداری کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 7 جون کو اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔