کے پی اسمبلی میں مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور

کے پی اسمبلی میں مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور
کیپشن: In the KP Assembly, a resolution was passed to award Shujaat Medal to Murad Saeed

ایک نیوز: کے پی اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف قائم مقدمات فوری ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو امن کی بحالی کے لئے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سیکورٹی فراہم کی جائے۔