وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس 

Jul 23, 2024 | 16:44 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، کمشنرز او رسیکرٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری ،ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری ،پنجاب بھر میں اینٹو مو لو جسٹ اور اسسٹنٹ اینٹومولوجسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوریدی گئی۔
 پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی بھرتیوں کی منظوری، پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے آرکیٹکچر الاؤنس کی منظوری، پی پی ایس سی ملازمین کا کمیشن الاؤنس بڑھانے کی منظوری ،ماڈل بازار ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ رائیڈرز کیلئے بائیکس خریداری کی منظوری دی گئی۔
 ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کے آر ٹی ای ایچ ٹی کے ساتھ معاہدے کی ایک سال کیلئے توسیع کی گئی، ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزیز کیلئے گرانٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مر یم نوازشریف نے صوبہ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کیلئے جائزہ لینے کی ہدایت دی۔
گورنمنٹ پبلک لائبریری روشن بھیلہ قصورکا نام تبدیل کرکے جاوید محمود پبلک لائبریری روشن بھیلہ کرنے کی منظوری دی گئی۔
سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایس ایم بی آر، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔    

مزیدخبریں