صدرزرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ2024 میں توثیق کردی 

Jul 23, 2024 | 16:18 PM

ایک نیوز:صدرمملکت آصف زرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ2024 میں توثیق کردی ۔
ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین کیلئے شادی کی عمر18سال کردی گئی ،اس سے قبل مسیحی برداری کے مردوں کیلئے شادی کی عمر16اور جبکہ خواتین کیلئے13سال تھی۔    
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسیحی بہن ،بھائیوں کو ایوان صدر میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہو ں ،آپ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں، پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھنا چاہیے۔
صدر نے کہا کہ حکومت کو ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانے کا کہوں گا، مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں ہم نے مل کر مسائل کا حل کرنا ہے،شدت پسندی اور فرقہ واریت کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں