ایلون مسک کا انسانوں سے مشابہہ روبوٹس بنانے کے عزم کا اظہار

ایلون مسک کا انسانوں سے مشابہہ روبوٹس بنانے کے عزم کا اظہار
کیپشن: Elon Musk's commitment to create human-like robots

 ایک نیوز: ایلون مسک نے انسانوں سے مشابہہ روبوٹس جلد بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔
  ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کہتے ہیں کہ ان کی کمپنی آئندہ سال سے مشینی انسانوں کی تیاری شروع کر دے گی، ان مشینی انسانوں کو پہلے ٹیسلا خود استعمال میں لائے گی۔ 
عام مارکیٹ میں انسانوں جیسے روبوٹ کی فروخت 2026میں شروع کر دیں گے، ایلون مسک نے پہلے آپٹیمس نامی روبوٹ کا ٹیسلا کی فیکٹریوں میں رواں سال کے آخر تک استعمال شروع کرنے کا بتایا تھا۔
 دیگر کمپنیاں ہونڈا اور بوسٹن ڈائنامکس بھی اپنے طور پر مشینی انسان کی تیاری میں مصروف ہیں۔