ویب ڈیسک: شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے 5 سال کیلئےدھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔
گزشتہ روزلاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں نے میسیج کرکے کسی سے کوئی زبردستی کی کوشش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شوبز میں جو لڑکیاں ہیں وہ کس طرح کے لباس پہنتی ہیں اور کس طرح کی گفتگو کرتی ہیں یہ میں 27 سال سے دیکھ رہا ہوں، یہ میرے لیے کچھ نیا نہیں ہے اور مجھے علم نہیں تھا کہ وہ گھر میں اکیلی ہے‘۔
ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت بیمار ہوں اور مجھے ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹر نے نہ بھی منع کیا ہوتا تو ہم رات کو ملاقاتیں کرتے ہیں اور اس میں جینڈر کی تمیز نہیں کی جاتی کہ یہ خاتون ہے یا یہ مرد ہے، میں دسیوں دفعہ آدھی رات کو مردوں سے ملا ہوں تو کیا یہ تنظیم سازی تھی؟ ۔