ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی۔
تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی ،پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس150کے نئے کمانڈر تعینات ہوگئے،اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس150کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میری ٹائم سیکورٹی کو فروغ دینا ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
کموڈور عاصم سہیل ملک کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے، کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کی مظہر ہے، تبدیلی کمان کی تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔