ایک نیوز: سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کے حوالے سےوزارت داخلہ اور وزارت آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرفائروال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا گیا،فائروال سے سوشل میڈیا پرتصویریں ،وائس ریکارڈنگ،ویڈیوزڈاون لوڈنگ کو بند کیا گیا ہے ، فائر وال سے موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کوبھی سلو کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزرات آئی ٹی حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی، وزرات داخلہ کے احکامات پرپی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشوکلیرنس کی ای میل کردی۔
ذرائع وزرات آئی ٹی کا کہنا ہے کہ واٹس اپ اورفیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہوگئی، ٹرائل کے بعد حکومت فائروال کی خریداری کریگی ،فائروال خریداری کا اشتہارپہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ 11 جون کو حکومت نے سوشل میڈیا صارف کو لگام ڈالنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کیا تھا جسکے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہو گی اور ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا جبکہ فائر وال اپلیکیشن کے بجائے اب آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک ہوسکے گا۔