ایک نیوز: رؤف حسن کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا ۔
تحریک انصاف کے دیگر گرفتار مرد کارکنان کا بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیاگیا۔
قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،روف حسن و دیگر ورکرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ،روف حسن کو گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے رئوف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔