خاندان کیلئے پی ایچ ڈی چھوڑنے والی خاتون کو اعزازی ڈگری مل گئی

خاندان کیلئے پی ایچ ڈی چھوڑنے والی خاتون کو اعزازی ڈگری مل گئی
کیپشن: Woman who gave up PhD for family gets honorary degree

ویب ڈیسک:75سال پہلےخاندان کی خاطر پی ایچ ڈی نہ کرنیوالی 98 سالہ معروف طبیعیات دان کو یونیورسٹی نےاعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا۔
سال1948 میں برسٹل یونیورسٹی میں طبیعیات میں تحقیق نے اہم دریافتوں کی راہ ہموار کی جسکی مدد سے طبیعیات کے قوانین کی تشکیل نو کی گئی۔
انکی دریافت نے پارٹیکل فزکس کے نظریے میں انقلاب برپا کرنے میں مدد کی اور وقت کیساتھ انکی دریافت درست ثابت ہوئی ۔
تاہم ڈاکٹر فولر نے 1949 میں ساتھی طبیعیات دان پیٹر فولر سے شادی کر لی اور شادی کے بعد تعلیم جاری نہ رکھ سکیں اورخاندان کیلئے تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔
اب حال ہی میں ایک نجی گریجویشن تقریب میں برسٹل یونیورسٹی کے چانسلر نوبل انعام یافتہ سر پال نرس نے انہیں اعزازی ڈاکٹر آف سائنس سے نوازا۔