ایک نیوز: ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو دفتر خارجہ پہنچ گئے، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
راشد میردوو اور نائب وزیر اعظم کے درمیان وسیع تر مذاکرات ہوں گے ،دونوں رہنما دو طرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کرنے کے علاوہ عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنما پاکستان ترکمانستان تعلقات کو مثبت تحریک دینے اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے تعاون، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیے سے بات چیت کریں گے۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
Jul 23, 2024 | 11:54 AM