پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Jul 23, 2024 | 11:39 AM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پرپیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلےکو چیلنج کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کےفیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر کردی،درخواست سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کیطرف سے فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔
 نظر ثانی کیس میں مخصوص نشستوں کے12جولائی کے فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے،مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر چکی ہے۔    

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے نظر ثانی میں مخصوص نشتوں کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی کردی، سپریم کورٹ 12 جولائی آرڈر پر نظر ثانی کرے۔

 نظر ثانی کا فیصلہ ہونے تک 12 جولائی کا آرڈر کا آپریشن معطل کیا جائے، سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹیں تحریک انصاف کو دینے کے معاملہ پر باضابطہ نوٹس نہیں دیا، سپریم کورٹ کا آرڈر اصل تنازعہ پر مکمل خاموش ہے، عدالت کا 12 جولائی کا آرڈر  آئین کی تشریح کے طے شدہ اصول کے منافی ہے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 51 اور سیکشن 104 کو کالعدم نہیں کیا۔

عدالت کا آرڈر  آئین و قانون کے برخلاف ہے، عدالتی فائینڈنگ سنی اتحاد کونسل و فریقین کی گزارشات سے برعکس ہے، سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں،  عدالتی آرڈر میں 41 ارکان کو 15 دن کی مہلت آئین و قانون سے متصادم ہے، سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے سامنے نہیں آیا۔

39 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دینا قابل نظر ثانی ہے، تحریک انصاف کسی فورم پر پارٹی نہیں تھی۔

مزیدخبریں