پیرس اولمپک:پاکستان کی تین رکنی سوئمنگ ٹیم پیرس پہنچ گئی

پیرس اولمپک:پاکستان کی تین رکنی سوئمنگ ٹیم پیرس پہنچ گئی
کیپشن: Paris Olympics: Pakistan's three-member swimming team reached Paris

ایک نیوز: پیرس اولمپک میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کی تین رکنی سوئمنگ ٹیم پیرس پہنچ گئی ۔
سوئمنگ ٹیم میں ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی 2 سو میٹر فری سٹائل میں ملک کی نمائندگی کرینگے ۔
سوئمرز میں احمد دورانی اور جہاں آرا بنی ملک کی نمائندگی کرینگی جبکہ لیفٹننٹ کرنل احمد علی خان ٹیم آفیشل کے فرائض انجام دینگے۔    

دوسری جانب پیرس اولمپکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں تاریخ کے سب سے ماحول دوست کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، کھیلوں کے عالمی میلے کے دوران ماضی کے مقابلے میں کاربن کا کم اخراج ہوگا۔ 
اولمپک ویلیج میں شٹل کاکس سے بنے میز اور کارڈ بورڈ کے بستر استعمال ہوں گے، کھانوں میں دگنے نباتاتی اجزا شامل کیے جائیں گے، پیرس اولمپکس کیلئے صرف دو نئے سٹیڈیم تیار کیے گئے ہیں۔
 کھیلوں کے دوران جنریٹرز کا استعمال بھی کم سے کم ہوگا، اولمپکس کے موقع پر بائیسکل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔