پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر 477پوائنٹس کا اضافہ

Jul 23, 2024 | 16:08 PM

ایک نیوز :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پر   ہنڈرڈانڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،  225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز  کا  لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جبکہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی تھی ، ہنڈرڈانڈیکس میں1662 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد   مارکیٹ 78 ہزار454 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔    

مزیدخبریں