ایک نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جبکہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی تھی ، ہنڈرڈانڈیکس میں1662 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 78 ہزار454 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔