برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پر حملے کا خطرہ 

Jul 23, 2024 | 10:17 AM

ایک نیوز:غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر حملے کے بعد برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پر حملے کا خطرہ ہے، حملے کے خطرے کی وجہ سے سکیورٹی پروٹوکول تبدیل کردیا گیا۔
ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے تھامس میتھیو کے فون سے کیٹ مڈلٹن پر حملہ کرنے کے شواہد ملے تھے، برطانوی شاہی شخصیات پر حملوں سے متعلق تشویش اور خدشات ہیں۔    

واضح رہے کہ کچھ ہفتوں قبل   پنلسوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو گئے تھے،گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔

امریکی میڈیاکا کہنا تھا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لے کر روانہ ہوئے، فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے سٹیج پر موجود تھے۔   

مزیدخبریں