ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وائٹ ہا ؤ س کی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا، جانتا ہوں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی خبر آپ کیلئے حیران کن تھی۔
دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ڈیموکریٹک مندوبین سے رابطے ،سابق سپیکر نینسی پلوسی نے عوامی طور پر کملا ہیرس کی حمایت کردی، کملا ہیرس نے 24گھنٹوں میں 81 ملین ڈالر اکٹھے کرلیے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فنڈ ریزنگ مہم کا مقصد بدھ کی رات تک ڈیموکریٹس اکثریت کی حمایت حاصل کرنا ہے،کملاہیرس کی نامزدگی کے بعد پہلے عوامی خطاب میں بائیڈن کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ امریکی ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ صدارتی دوڑ میں ٹرمپ کو کملا ہیرس پر برتری حاصل ہے،ٹرمپ 63فیصد اور کملا ہیرس کے کامیابی کے امکانات صرف 32فیصد ہیں،صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے ٹرمپ کو بہت زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کاسپورٹرز سے کملا ہیرس کی حمایت کا مطالبہ
Jul 23, 2024 | 10:06 AM