لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کیپشن: Pleasant weather due to rain in Lahore, PDMA alert issued

ایک نیوز: لاہور میں صبح صبح کی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، مختلف مقامات پر ہلکی بارش بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔
لاہور کے علاقے مغلپورہ،جیل روڈ،مال روڈ،مسلم ٹائون،وسن پورہ،چوک ناخدا،گڑھی شاہو ودیگر علاقوں میں بارش سے موسم بہتر ہو گیا۔    

 شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،  بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا،  اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن راوی کے علاقے میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جیل روڈ 8.5 ، گلبرگ 6 ، لکشمی 24 ، اپر مال 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ مغلپورہ 7 ، تاجپورہ 3 ، نشتر 3 ، چوک ناخدا 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ پانی والا تالاب 27 ، فرخ آباد 15 ملی میٹر ، اقبال ٹاون 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ سمن آباد 24 ، قرطبہ چوک کے علاقے میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جہلم شہر اورگردونواح میں بارش برسنے لگی ،شہر مضافات میں بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ،حالیہ دنوں میں گرمی اور حبس سے ستائے چہروں پر رونق آگئی ،دوران بارش بجلی کا آنا جانا بدستور جاری ہے مختلف علاقوں کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔
گلیات میں بھی صبح سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع ابرآلود، حبس کا سلسلہ برقرار، شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
  کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے،کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 25 جولائی تک بارشوں کا سپیل جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے امکانات ہیں،  23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارشیں متوقع  ہے.

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔