امریکا: شہریوں سے ہائی وے کے کنارے ریچھ کے ساتھ سیلفی نہ لینے کی اپیل

امریکا: شہریوں سے ہائی وے کے کنارے ریچھ کے ساتھ سیلفی نہ لینے کی اپیل
کیپشن: America: Appeal to citizens not to take selfies with bears on the side of the highway

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک ہائی وے کے کنارے سیاہ ریچھ آبیٹھا ہے جو کہ ذہنی تناؤ کی علامات کا مظاہرہ کررہا ہے، حکام نے عوام کو اس کے ساتھ سیلفیز لینے سے منع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں حکام لوگوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ سڑک کے کنارے نظر آنے والے “اداس ریچھ” کے ساتھ سیلفی لینا بند کر دیں۔

والٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں جس میں بتایا گیا کہ سیاہ ریچھ نے رواں ہفتے کے اوائل میں سانتا روزا بیچ میں ہائی وے 98 کے کنارے کی جگہ کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہےو ریچھ ”پریشان اور افسردہ قرار دیا گیا ہے۔

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ والٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر ہائی وے 98 کے شمال کی طرف اس ریچھ کی نگرانی کر رہے ہیں، سڑک سے گزرنے والے شہری ریچھ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ریچھ تصویریں لینے کے موڈ میں نہیں ہوتا، ریچھ میں شدید تناؤ کے آثار دیکھے گئے ہیں۔