وزیرِاعظم کی قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیت

وزیرِاعظم کی قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: Prime Minister's condolence on the death of a senior member of the royal family of Qatar

ایک نیوز :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

 وزیرِ اعطم شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔