نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات 

Jul 23, 2023 | 23:26 PM

ایک نیوز :نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فرانس کے سفیر نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ زرعی شعبے کو توانا کرنے اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے فرانس کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔  تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت پر فرانس کے شکر گزار ہیں۔ 

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔  پنجاب حکومت کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا جائزہ بھی لیں گے۔

مزیدخبریں