ایک نیوز :ورپ اور امریکا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، یونان کےجزیرے روڈس کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی، یونان، اسپین میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونان کےجزیرے روڈس کے جنگلات میں آگ لگ گئی، جس کے بعد وہاں سے 30 ہزار افراد کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔یونان کے جزیرے روڈس میں سیاحوں اور رہائشیوں کو اسکولوں اور ہوٹلوں میں پناہ دی گئی ہے۔یونان میں شدید گرمی اور خشک موسم جنگلات کی آگ بھڑکانے کا سبب بن رہا ہے۔امریکا کی جنوب مغربی اور شمالی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی شہر فینکس میں 3 ہفتے سے درجۂ حرارت مسلسل 43 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ روز میں 8 کروڑ امریکیوں کو41 ڈگری درجۂ حرارت کا سامنا رہے گا۔ماہرین نے جولائی کے دوران امریکا میں ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔کینیڈا کےصوبے نووا اسکوشیا میں موسلا دھار بارشوں کےبعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، سیلابی ریلےمیں 2 بچوں سمیت 4 افراد بہہ گئے۔
نووا اسکوشیا میں بارش اور سیلاب سے سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بجلی سےمحروم ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈین صوبے نووا اسکوشیا میں شدید بارش کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہنےکا امکان ہے۔