ایک نیوز : لاہور ائیرپورٹ پر مسافر سے ڈالرز میں رشوت مانگنے والے کسٹم اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔
لاہور ائیر پورٹ پر عمران الٰہی نامی کسٹم اہلکار مسافر سے 100 کینیڈین ڈالر بطور رشوت طلب کر رہا تھا۔رشوت نہ دینے پر کسٹم اہلکار نے مسافر کو ساڑھے 9 ہزار ڈالر ضبط کرنے کی دھمکی دی، مسافر نے رشوت طلب کرنے والے کسٹم اہلکار کی ویڈیو بنالی تھی۔
کسٹمزحکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافر سے رشوت طلب کرنے والے کسٹم اہلکارکو معطل کر کے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔