پنجاب میں سیلاب کا خدشہ،کابینہ کاہنگامی اجلاس،ہائی الرٹ جاری

Jul 23, 2023 | 20:11 PM

ایک نیوز :پنجاب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب کابینہ نے اداروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-23/news-1690125039-8698.mp4

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔سیلاب کی تازہ صورتحال اوربھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے جانے کے حوالے سے تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ حکام نے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔

سیکرٹری آبپاشی کابریفنگ میں کہنا تھاکہ دریائے راوی اورستلج پر بھارت کے بنائے دونوں ڈیم میں پانی کی سطح بلند،راوی پر بنایاگیا ڈیم90فیصدجبکہ ستلج پر بنایاگیا ڈیم 70 فیصد بھرگیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راوی اورستلج کے کیچمنٹ ایریا میں مزید بارشوں کے پیش نظر محکمہ آبپاشی،پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122 اورانتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تمام کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات کا حکم،دریائے راوی اورستلج کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کے انخلاء کے لئے پلان تیارکرنے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ دریاؤں کے بیڈ کے اندر موجود گاؤں کے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔آبادیوں کے انخلاء کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر لاہور اوردیگر ڈویژنل کمشنر ایمرجنسی کی صورت میں وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کھانے پینے اورمیڈیکل کی سہولتیں پہنچانے کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا دریاوں میں پانی کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کرنے کا حکم
محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی آمد کے بارے میں متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔

مزیدخبریں