ایک نیوز :اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راحا کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں جب کہ وہ پہلے ہی یہ عندیہ بھی دے چکی ہیں کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دینے کے لیے شوبز سے وقفہ بھی لے سکتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ میں جب بھی اپنی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں کہ تُو توَسائنس دان بنے گی۔عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے یہ کلپ وائرل ہوا تو مداح بھی کہاں چپ بیٹھنے والے تھے۔
خوب مزے مزے کے کمنٹس ہوئے۔ ایک لکھا کہ عالیہ بھٹ کی خواہش کو دیکھتے ہوئے فلمساز کرن جوہر نے 20 سال بعد بننے والی اپنی ایک فلم کا نام ابھی سے سوچ لیا ہوگا ۔۔۔ سائنٹسٹ۔
یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور ’براہم سترا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آئے اور پھر مزید دو سال تک ملاقاتیں جاری ہیں جس کے بعد دونوں نے 2022 میں شادی کی اور 7 ماہ بعد راحا ان کی زندگی میں آئی تھی۔