شمالی میکسیکو میں بار پر حملہ، 11 افراد ہلاک   

Jul 23, 2023 | 17:48 PM

  ایک نیوز :شمالی میکسیکو میں بار سے نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر بار میں حملہ کر دیا جس کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق سان لوئس ریو کولوراڈو میں واقع بارمیں خواتین سے بدتمیزی پر نشے میں دھت نوجوان کو باہر پھینک دیا گیا۔ جس پراس نے واپس آکربارکو آگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق بار سے نکالے جانے والے ملزم نے مشتعل ہو کر بار میں بارودی مواد پھینکا جس کے باعث اندر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو انتظامیہ کی جانب سے بار سے باہر نکالا گیا تو کچھ دیر بعد اس نے واپس آکر بار میں کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی تھی جو ممکنہ طور پر کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا، پولیس ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزیدخبریں