ایک نیوز : ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے سویڈن سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملزم کو مسلم دنیا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کاکہنا ہے کہ سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کرکے مسلم دنیا سے جنگ چھیڑ دی ہے۔ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والوں کو کھلی اجازت اور تحفظ فراہم کرکے سویڈن نے مسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر دیے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ قرآن کی بے حرمتی اور ان کی حمایت کرنے والوں کو سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔
یاد رہے کی قرآن پاک کی دو بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراقی نژاد تارکن وطن ہے۔ عراق میں کئی مقدمات درج ہونے کے باعث یہ ملعون فرار ہوکر سویڈن پہنچا ہے۔
عراق نے سویڈن کی حکومت سے سرکاری سطح پر سلوان مومیکا کی حوالگی کی درخواست بھی کر رکھی ہے لیکن سویڈش گورنمنٹ ایسا کرنے سے انکاری ہے۔