حمزہ خان نے37 سال بعد اسکواش میں پاکستان کا نام بلند کر دیا

Jul 23, 2023 | 15:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حمزہ خان نے میلبرن میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد پاکستان کا اس میدان میں نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہونہار اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے میلبرن میں پاکستان کا نام روشن کر دیا اور ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد اس میدان میں ملک کا نام روشن کر دیا۔فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں فرانسیسی حریف کو تین دو سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

کمنٹیٹر حمزہ خان کے ٹیلنٹ کو سراہتے رہے۔ ان کی جیت پر ایک کمنٹیٹر نے کہا حمزہ خان شو میں خوش آمدید، آج پاکستانی اسکواش کی واپسی ہوئی ہے۔

حمزہ سے قبل 1986 میں سابق چیمپئن جان شیر خان نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2008 میں پاکستان کی جانب سے عامر اطلس نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حمزہ خان کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن جیتے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دی ہے۔وزیراعطم شہبازشریف نے 37سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے کہاکہ حمزہ خان نے 1986کی ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی، سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

لیجنڈری پلیئر جہانگیر خان کی حمزہ خان کو مبارکباد

شہنشاہ اسکواش جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ جونیئر اسکواش کے عالمی چیمپیئن شپ میں حمزہ خان کی کامیابی اسکواش کےلیے خوش آئند ہے۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اسکواش کےکھیل پر توجہ دے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی حمزہ خان کو مبارکباد

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دہائیوں بعد سکواش کا ٹائٹل واپس پاکستان لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا ایک مرتبہ پھر بلند کرنے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں