ایک نیوز: اسحاق ڈار کی سب اچھا ہے کہ ٹوئٹ پر آئی ایم ایف کا کرارا مؤقف سامنے آگیا۔ متعدد شعبہ جات میں ٹیکس لگانے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گزشتہ روز کے ٹویٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید ٹیکس نہیں لگے گا۔
آئی ایم ایف نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ زراعت و تعمیرات انڈر ٹیکسڈ سیکٹر ہیں۔ زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ 22فیصد تک ہے۔ سندھ اور پنجاب سے زرعی ٹیکس وصولی سالانہ چار ارب روپے ہے۔ زراعت و تعمیرات کو اضافی ریونیو کی ضرورت پر ٹیکس سیکڑ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ پہلے یا دوسرے جائزے کے موقع پر اضافی محصولات کےلئے زراعت و تعمیرات سیکٹر پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ محصولات اور اخراجات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے بھی ان سیکٹرز پر بوجھ ڈالا جاسکے گا۔
معاشی ماہرین کا بھی ماننا ہے کہ زراعت اور تعمیرات پر ٹیکس عائد کئے بغیر ٹیکس میں بہتری ممکن نہیں۔