ایک نیوز: پاکستان کو زرعی ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے انقلابی منصوبہ۔ پاکستان ایک انقلابی زرعی تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔ فون گرو، پاکستان کے زرعی شعبے میں پائیدار مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا۔
پاکستان ایک عظیم معاشی ترقی کے لیے تیار ہے۔ فون گرو پاکستان میں جدید زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ 2022 میں قائم ہونے والا فون گرو پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے کامیابی سے سرگرم عمل ہے۔
فون گرو بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس منصوبے کے زیر نگرانی ایک ویلیو ایڈڈ ایگرو ایکو سسٹم تیار کیا جائے گا۔ فون گرو کے ذریعے ہائی ٹیک زرعی سہولیات اور جدید طریقوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
فرنٹ لوڈڈ ہائی ٹیک فارمنگ میکینائزیشن کے ذریعے پاکستان پیداواری صلاحیت کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت زیادہ اور منافع بخش پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔ فون گرو میں جدید نظام اور جدت کے ذریعے معیاری بیج اور آبپاشی کے استعمال سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔
فون گرو کا عزم ہے کہ تمام کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے اور انہیں ہر ضروری تعاون مہیا کیا جائے۔ فون گرو کے ذریعے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ جو زرعی منظر نامے میں ترقی حاصل کرنے کے لیےنہایت اہم ہے۔
فون گرو کے زیر نگرانی متعدد منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔ پیرو وال فارم خانیوال فون گرو کی کامیابی کی شاندار مثال ہے۔ جہاں جدید کاشتکاری کو اپناتے ہوئے پیرو وال اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد فارم ہے جو کہ 2250 ایکڑ زمین پر پھیلا ہے۔
پیرووال کو 5 سال میں 100,000 ایکڑ تک پہنچانے کا منصوبہ بھی تشکیل دیا جاچکا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان زراعت کے لیے موزوں ترین سرزمین ہے۔