مقبوضہ کشمیر: انتہاپسند ہندوؤں کا معصوم کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد

Jul 23, 2023 | 12:32 PM

ایک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں نے معصوم کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد کردیا۔

ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران انتہاپسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے مابین شدید جھگڑا اور تشدد ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا لین دین کے معاملے پر ہوا جسے انتہاپسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا۔ 

عینی شاہدین نے بتایا کہ انتہا پسند یاتریوں نے مل کر گھوڑی بانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جھگڑے اور پتھراؤ کے باعث امرناتھ میں حالات سنگین ہوگئے۔ تشدد کے باعث 40 سے زائد گھوڑی بان زخمی جبکہ 300 خیموں اور 10 باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کو سواری سروس معطل کردی۔ پولیس گھوڑی بانوں پر تشدد کے دوران خاموش تماشائی بنی رہی۔  

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ امرناتھ تصادم مودی سرکار کی انتخابی فوائد کے لئے ہندو انتہاپسند جذبات کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں