گورنمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

گورنمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
کیپشن: Govt Training Institute for Women visit Jinnah House, express solidarity with Pak Army

ایک نیوز: گورنمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کا جناح ہاؤس کا دورہ، گورنمنٹ کالج کی طالبات اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاوس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر طالبات نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث  قابلِ قدر تھا"۔ "منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور آلہ کار یاد رکھیں ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے"۔

طالبات کا مزید کہنا تھا کہ "بحیثیت طالبِ علم اور پاکستانی قوم ہونے کے ناطے ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے"۔

طالبات نے کہا کہ "ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے درجات میں بلندی کے لیے دعاگو ہیں"۔ طالبات نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا نہ سوچے۔