کراچی: ہاکسبے ساحل پر نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

Jul 23, 2023 | 12:15 PM

ایک نیوز: کراچی میں ایک خاندان کی تفریح غم میں تبدیل ہوگئی۔ نوجوان ساحل پر نہاتے سمندر میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہاکسبے میں ٹرٹل بیچ کے نزدیک ایک نوجوان سمندر کی موجوں کی زد میں آکر ڈوب گیا۔

ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آپریشن شروع کیا اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی مدد سے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی۔ 

نوجوان کی شناخت 22 سالہ حسن ولد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں