کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، استاد اسرائیل گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، استاد اسرائیل گروہ کے 3 کارندے گرفتار
کیپشن: Karachi: CTD operation, 3 operatives of Ustad Israel group arrested

ایک نیوز: کراچی میں سی ٹی ڈی کے  انسداد دہشتگردی سیل نے ڈیفنس سے استاد اسرائیل گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر ملکی ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کے 11 مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کے انسداد دہشت گردی سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران  تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈیفنس سے گرفتار کئے گئے تینوں ملزموں کا تعلق استاد اسرائیل گروہ سے ہے، جو  ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق استاد اسرائیل گروہ کے کارندے غیر ملکی ہیں۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔