ایک نیوز: چونیاں میں کبڈی میچ میدان جنگ بن گیا،طمانچہ دارکبڈی میں دونوں ٹیموں کےحامیوں میں تھپڑ گھونسےاورلاٹھیاں چل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں کےنواحی گاؤں چھینہ ہٹھاڑ میں پنجاب کا روائتی کھیل طمانچہ دار کبڈی میدان جنگ بن گیا،طمانچہ دارکبڈی میں دونوں ٹیموں کے حامیوں میں تھپڑ گھونسےاور ڈانگ سوٹے چل گئے۔
کبڈی میں پی ٹی آئی اور ن لیگی پارٹیوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کبڈی میں ڈانگ سوٹے چلنے سے کھلاڑیوں کے حامیوں سمیت متعد تماشائی زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔