ایک نیوز: پاکستان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ روز بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار بازاروں میں بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی۔ ٹماٹر فی کلو 108 روپے جبکہ دیسی ٹینڈے 102 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔
اسی طرح اروی کی قیمت 122 روپے اور کریلا 98 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔
برائلر گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہی نہیں بہت دور ہوگیا۔ گزشتہ دو دنوں میں فی کلو گوشت کی قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔