پچھلی حکومت کے  قرضوں کو بجلی کے بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟ حسن مرتضیٰ

پچھلی حکومت کے  قرضوں کو بجلی کے بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟ حسن مرتضیٰ
کیپشن: Where is the justice in removing the debts of the previous government from the electricity bills? Hasan Murtaza

ایک نیوز: پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر برس پڑے ہیں اور انہوں نے حکومت کو کھری کھری سنادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فی یونٹ اضافہ عوام پر بم بن کر گرا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پچھلی حکومت کے لیے گئے قرضوں کو بجلی کی بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دیا تھا۔ آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل کرتے وقت حکومت عام آدمی کی مالی حیثیت کو بھی مدنظر رکھتی۔ قوم میں اب مزید مہنگائی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیے مشکل ہے کہ عوام کو مہنگائی سے بلکتا دیکھ کر خاموشی سے بیٹھی رہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں عوام کو ریلیف دیتی ہے تو وفاق میں اتحادی حکومت کو کہنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت سے گزارش ہے کہ اتحادی حکومت میں اپنے آئینی کردار کیساتھ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی بات ضرور کریں۔