پاکپتن:نازیبا حرکات سےمنع کرنےپر اوباش نوجوانوں نےماں بیٹی پر کتے چھوڑ دیئے

ایک نیوز: پاکپتن میں نازیبا حرکات سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے ماں بیٹی پر کتے چھوڑ دیئے۔تشدد سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گاؤں 119 ای بی میں پیش آیا۔ واقعے پر آر پی او ساہیوال کے نوٹس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون راشمین کی درخواست پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق بچوں کے سامنے نازیبا حرکات کرنے سے منع کرنے پر ملزم فدا حسین مشتعل ہوا۔پہلے ساتھیوں سے مل کرتشدد کرتا رہا اور پھر زخمی ماں بیٹی پر خونوار پالتو کتے چھوڑ دیےجس کے  نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔