دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز، زرداری کی اہم ملاقات کا امکان

دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز، زرداری کی اہم ملاقات کا امکان
کیپشن: Dubai becomes center of Pakistani politics, Nawaz, Zardari likely to hold important meeting

ایک نیوز: عبوری  حکومت کے قیام سے  پہلے دبئی ایک  بار  پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز  بن گیا۔

ذرائع کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ  سابق صدر آصف علی  زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی دبئی میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے تھے، سابق صدر کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت مل بیٹھی تو نگران سیٹ پر اہم مشاورت کاامکان ہے۔

مزید برآں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز رات گئے وطن واپس پہنچی ہیں۔