سندھ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا کریک ڈاؤن، 20 فیڈرز ٹرپ

سندھ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا کریک ڈاؤن، 20 فیڈرز ٹرپ
کیپشن: Major electricity crackdown after rains in Sindh, 20 feeders trip

ایک نیوز: اندرون سندھ بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، 20 فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں  میں بجلی غائب ہے۔

حیدرآباد، ٹنڈوآدم، مٹیاری، ہالہ اور سانگھڑ میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہونے پر بجلی بحال کردی جائے گی۔