ایک نیوز: کراچی میں آج دوپہر اور شام میں تیز بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع زیادہ تر جزوی ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں رات گئے اور علی الصبح سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے، راشد منہاس روڈ اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ کے دیگر علاقوں تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر جگہوں پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ادھر کراچی میں رات گئے سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، راشد منہاس روڈ اور اسکیم تینتیس سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کراچی کے نشیبی علاقوں میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں شہدادپور، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔